Jamshid Abbasi 29

برابری پارٹی روایتی سیاست کی حوصلہ شکنی کرے گی،جمشید عباسی

مری برابری پارٹی پاکستان عوام کے لئے امید کی کرن ہے اور حقیقی معنوں میں ترجمانی کرے گی، چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا منشور عام آدمی کی فلاح و بہبود ہے، عام پاکستانی کی زندگی میں کو سہل بنانا اور یکساں وسائل فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، ان خیالات کا اظہار جمشید عباسی کوارڈینیٹر UC-06 مری نے اپنے بیان میں کیا، ان کا کہنا تھا برابری پارٹی پاکستان پر مخصوص طبقہ کی اجارہ داری ہے اور نہ ہی ہمارا ایجنڈا خواص کی بات کرنا ہے ہماری پارٹی میں پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ذمہ داریاں دی گئی ہیں تاکہ وہ متوسط طبقے بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے انکی آواز بنیں، جمشید عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارے چیئرمین جواد احمد روایتی سیاست کی حوصلہ شکنی کے لئے میدان میں آئے ہیں، نوجوان اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ ہماری جماعت کا اثاثہ ہیں، ملک کو درپیش مسائل کا حل تب تک ممکن نہیں جب تک پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو نمائندگی نہیں ملتی، جمشید عباسی کا مزید کہنا تھا کہ روایتی سیاسی جماعتوں سے مایوس نوجوان برابری پارٹی کا حصہ بن رہے ہیں جوکہ خوش آئندہ بات ہے ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ برابری پارٹی کا حصہ بن کر ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے میں کردار ادا کریں، برابری پارٹی کا سلوگن خوشحالی کے خواب کی تکمیل ہے،