farooq-azam-university 18

“جامعہ فاروق اعظم مری “

بہت خوبصورت نشست ۔۔۔
مرکز تعلیم وتحقیقی “جامعہ فاروق اعظم مری ” میں رئیس مجلس الخطباء مری مولانا قاری سیف اللہ سیفی کے ہاں سی پی او راولپنڈی, ایس پی آپریشن, ایس پی صدر اور اے ایس پی مری کی قیادت میں جملہ ضلعی وتحصیلی افسران کی آمد ۔۔۔۔ ڈپٹی جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا قاضی عبدالرشید اور دارالعلوم تعلیم القرآن راولپنڈی کے مہتمم مولانا اشرف علی کی قیادت میں ضلع راولپنڈی کے علمائے کرام بھی ہمراہ ہیں ۔۔۔۔۔
ضلعی امن کمیٹی کے ممبران بھی اس موقع پر خصوصی شریک ہیں ۔۔۔۔
پولیس افسران, علمائے کرام اور ممبران امن کمیٹی کا یہ دورہ ضلع بھر میں محرم الحرام کے حوالے سے امن وامان کے فروغ اور باہمی روادری ومودت کے سلسلے میں ہے,
خطیب کوہسار قاری سیف اللہ سیفی اس وقت اس اہم نشست سے خطاب فرمارہے ہیں

جامعہ کی اس عظیم نشست میں مولانا قاری سیف اللہ سیفی کے ادارے “جامعہ فاروق اعظم مری ” میں علمائے راولپنڈی, سی پی او کی قیادت میں ضلعی علمائے کرام, معززین شہر راجہ ارشدنواز عباسی, صدر مرکزی انجمن تاجران مری راجہ طفیل اخلاق, قاری راشد نواز عباسی, مفتی خالد حسین عباسی,سمیت کثیر تعداد میں علماء وافسران موجود ہیں, نشست کا عنوان باہمی رواداری ہے, تمام مسالک کے ذمہ داران کی خصوصی شرکت ۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں