Tourists 18

ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں سیاحوں کی آمد کاسلسلہ جاری

مری ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں سیاحوں کی آمد کاسلسلہ جاری ملک بھر سے گرمی کے ستائے ہوئے لوگ مری اورگلیات کے سہانے خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے یہاں کا رخ کررہے ہیں مال روڈ،کشمیر پوائنٹ،پنڈی پوائنٹ،پتریاٹہ چیئرلفٹ ریزارٹ سمیت دیگر سیاحتی مراکز پر سیاحوں کارش دیکھاجارہا ہے سیاح فیملیاں مری کے دلکش مناظر اور سرسبز درختوں،زمین کو چھوتی گہری دھند اور مون سون کی کبھی ہلکی پھوار اور کبھی موسلادھار بارش سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں اور یہاں پر گزارے ہوئے ان حسین لمحات کو اپنے کیمروں کی آنکھ میں محفوظ کرتے نظر آتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں