Bare wires 15

خطرناک ننگی تاروں کو تبدیل

مری لوئر بازار،تحصیل روڈ،جامع مسجد روڈ،حاجی گلی،قصائی محلہ،محلہ شوالہ اور دیگر علاقوں میں عرصہ دراز سے بجلی کی لٹکتی ہوئی خطرناک ننگی تاروں کو تبدیل کرنے کیلئے انصاف یوتھ ونگ مری کے رہنماء راجہ عثمان اور فاروق خان کی کاوشوں سے 3 لاکھ بارہ ہزار سے زائد فنڈزمنظور کروائے جس کے بعد محکمہ واپڈا سب ڈویثرن پنڈی پوائنٹ مری کے ایس ڈی او نے تاروں کی تبدیلی کاعمل شروع کردیا اور خطرناک بجلی کی تاروں اور جگہ جگہ لٹکے ہوئے تاروں کے گچھوں کو تبدیل کرنے کا کام گذشتہ روز 24 اگست کی صبح واپڈا اہلکاروں نے شروع کردیا ہے اہلیان علاقہ نے راجہ عثمان اور محکمہ واپڈا پنڈی پوائنٹ کے ایس ڈی او اورعملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ طویل عرصہ سے مذکورہ علاقوں میں بجلی کی پرانی بوسیدہ اور ننگی تاروں کو تبدیل کرنے کے مطالبہ کیاجاتا رہا لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی انہوں نے تاروں کی تبدیلی کاکام شروع ہونے پر سکھ کا سانس لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں