Punjab Service Commission 18

پنجاب سروس کمیشن،،،

مری میانوالی،مری اور کوٹلی ستیاں کیلئے پنجاب سروس کمیشن نے 14،15 اور 16 ویں سکیل کیلئے اکتوبر 2019 میں مردانہ اور خواتین اساتذہ کی بھرتیاں کرنی تھیں اس سلسلے میں کوٹلی ستیاں میں مردوخواتین اساتذہ کو مذکورہ سکیلوں پر تعیناتی کا عمل مکمل کیاجاچکا ہے جبکہ مری سے مردوخواتین امیدواروں میں سے صرف 14 سکیل والے مرد امیدواروں کی تعیناتی کی گئی ہے جس پرمری سے تعلق رکھنے والے مردو خواتین امیدواروں کی بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ مری سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیاجارہا ہے اور 15 ویں اور 16 ویں سکیل والے مرد خصوصاً خواتین اساتذہ کو10 ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک تعیناتی کے احکامات نہیں دئیے گئے ان میں سے کئی ایم ایس سی اور دیگر اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد بھی شامل ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے انکی فوری تعیناتی کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں