Anjuman Ittehad Masiari 18

انجمن اتحاد مسیاڑی کی محنت رنگ دیکھانے لگی،،،

مری(عتیق عباسی)انجمن اتحاد مسیاڑی کی محنت رنگ دیکھانے لگی۔پنجاب کے سنیئر وزیر ہاوسنگ میاں محمود الرشید کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر و ممبران ایم آئی ٹی کا انجمن اتحاد مسیاڑی کے نمائندگان کے ساتھ کئی گھنٹوں پر محیط طویل اجلاس۔مختلف تجاویز پر غور کے بعداتحاد مسیاڑی کے نمائندگان کے ہمراہ ایم آئی ٹی کا دورہ۔معاملات حل ہونے کی امید کی کرنیں ابھرنے لگیں ۔یاد رہے کہ چند دن قبل ریسورس سینٹر مری میں ایک اجلاس کے دوران صوبائی وزیر ہاوسنگ میاں محمود الرشید کو انجمن اتحاد مسیاڑی کے نمائندگان جن میں تحریک انصاف مری سٹی کے صدر راجہ ہارون محفوظ۔قمر الزمان عباسی۔پروفیسر حماد عباسی۔امجد عباسی۔ممتاز عباسی۔حاجی اورنگذیب عباسی و دیگر نے ملاقات کر کے اہلیان مسیاڑی کے حقوق جو عرصہ دراز سے غضب ہوۓ ہیں اس بارے آگاہ کیا تھا جس پر صوبائی وزیر محمود الرشید نے کمشنر۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی۔اسسٹنٹ کمشنر مری کو ایک ماہ میں اہل مسیاڑی اور یم آئی ٹی کے معاملات حل کرنے کا کہا تھا جس میں گذشتہ دن راجہ ہارون محفوظ کی کاؤشیشیں کامیابی کی طرف پہلا قدم رکھنے میں کامیاب ہوئیں اور اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین ہمراہ ایم آئی ٹی بورڈ ممبرز راجہ ارسلان حنیف۔راجہ خرم الزمان نے انجمن اتحاد مسیاڑی کے ساتھ علاقہ کا دورہ کیا اور اس سے قبل چار گھنٹوں سے زائد وقت کا ایک اجلاس ہوا جس میں انجمن اتحاد مسیاڑی کے نمائندگان کی طرف سے مختلف تجاویز دیں گئیں جن پر طویل مشاورت ہوئی۔ جس سے اہلیان مسیاڑی کے معاملات حل ہونے کی کرنیں بلند ہوتی نظر آئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں