Precious wood 15

پشاور سمگل کی جانے والی قیمتی لکڑی کی بھاری کھیپ پکڑ لی،،،

مری محکمہ جنگلات سانمبلی سب ڈویژن خواب خرگوش سے بیدار۔پشاور سمگل کی جانے والی قیمتی لکڑی کی بھاری کھیپ پکڑ لی۔گاڑی سیز ہو گی یا جرمانہ فیصلہ موخر۔تفصیلات کے مطابق دن کے اجالے میں بھی خواب خرگوش کے مزے لینے کے الزام والے محکمہ جنگلات کے تمام ملازمین ایک جیسے نہیں ہوتے۔ڈی ایف او عامر سہیل ملک مری ایس ڈی ایف او عمر عتیق ستی سانمبلی سب ڈویژن کی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے گرین و کلین پاکستان کے خواب کو پورا کرتے ہوۓ محمکہ جنگلات مری کو جو ہدایات ٹمبر مافیا کے خاتمے اور جنگلات کے تحفظ کے لیئے دے رکھی ہیں ان پر عمل پیرا ہوتے ہوۓ بلاک آفیسر سانمبلی سب ڈویژن راجہ قمر نصیر نے ہمراہ فارسٹ گارڈ حفیظ الرحمان۔ارشد پرویز۔راجہ بلال ۔انظام نزاکت کے ہمراہ اطلاع ملنے پر میرا بیگوال کے علاقہ میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ٹرک نمبر ای 7676 کو روکا تو اس میں از قسم ٹالی۔کہو۔پلائی کی قیمتی لکڑی جو مری انگوری کے جنگلات سے کاٹ کر پشاور لے کر جمال الدین ولد نصیب الدین سکنہ مردان حال مقیم میرا بیگوال اسلام آباد۔دوست محمد ولد شیر محمد سکنہ مالاکنڈ کو بعمہ کئی من لکڑ اور ٹرک قابو کیا اور ان کے ساتھ دو افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے یاد رہے کہ مری کے نواحی علاقوں کے جنگلات کے ملازمین کے پاس اس جدید دور میں ایسی کاروائیوں کی روک تھام کے لیئے کوئی ایسی چیز نہیں جس سے یہ ملازمین رات کی تاریکی میں ٹمبر مافیا کی روک تھام کے لیئے موثر کاروائیاں کر سکیں تاکہ ان عناصر سے جگلات محفوظ رہ سکیں اور وزیر اعظم عمران خان کے خواب کی تکمیل کے ساتھ جنگلی حیات کا تحفظ ہو اور ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں