road-closed 109

بروز اتوار راولپنڈی مری کوہالہ روڈ تمام ٹریفک کیلئے تریٹ کے مقام سے بند

کل مورخہ 23.08.2020 بروز اتوار. راولپنڈی مری کوہالہ روڈ تمام ٹریفک کیلئے نماز ظہر سے لے کر نماز مغرب تک بوجہ محرم الحرام جلوس تریٹ کے مقام سے بند رہے گی.
ٹریفک پولیس مری نے ڈاءیورشن پلان جاری کرتے ہوئے ٹریفک وارڈنز افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی.
راولپنڈی اسلام آباد سے مری آنے جانے کے لیے ایکسپریس وے استعمال کریں.
سترہ میل ٹول پلازہ. بانسرہ گلی. گھوڑا گلی. جھیکا گلی. لوئر ٹوپہ پر ڈائورشن لگائ جائے گی.
عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز افسران کی ہدایات پر عمل کریں یہ آپ کے سفر کو محفوظ اور آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں.
(ترجمان ٹریفک پولیس مری)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں