Senator Sirajul Haq 33

شمولیتی کنونشن بروز ہفتہ بعدازنماز ظہر دختران اسلام اکیڈمی بانسرہ گلی مری

مری جماعت اسلامی مری کے زیر اہتمام شمولیتی کنونشن بروز ہفتہ بعدازنماز ظہر دختران اسلام اکیڈمی بانسرہ گلی مری میں منعقد ہورہا ہے جسکے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ہونگے جبکہ کنونشن میں امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم اورامیر جماعت اسلامی حلقہ این اے 50 عتیق احمدعباسی خطاب کرینگے اس سلسلے میں امیر جماعت اسلامی مری غلام احمدعباسی نے کہا کہ سینکڑوں لوگوں نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے اس کنونشن میں یہ ثابت ہوگا کہ جماعت اسلامی مری ایک قوت بن کر سامنے آئی ہے عوام نے جماعت اسلامی پر ایک بڑی تعدادمیں اعتماد کا اظہار کیا ہے اور یہ کنونشن مری کی سیاست میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے تمام یونین کونسلوں سے بڑی تعدادمیں لوگ دوسری جماعتوں کو خیرباد کہہ کر جماعت اسلامی میں شامل ہونگے امیرجماعت اسلامی مری نے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ملک میں اسلامی نظام کے قیام کیلئے،کرپشن سے پاک اور دیانتدارقیادت کا ساتھ دیں اور جماعت اسلامی میں شامل ہوں ملکی مسائل کا واحد حل اسلامی نظام کا نفاذ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں