Murree 1122 27

تمام عملے کو 9 اور 10 محرم الحرام کے دوران 24 گھنٹے ہائی الرٹ رہنے کا حکم،، حمزہ علی خان

مری پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری انچارج ایمرجنسی آفیسر حمزہ علی خان ریسکیو 1122 مری کے تمام عملے کو 9 اور 10 محرم الحرام کے دوران 24 گھنٹے ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت ریسکیو سروس کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے انچارج ایمرجنسی آفیسر مری،ریسکیو 1122 مری نے محرم الحرام کے موقع پر خصوصی پلان تشکیل دیاگیا ہے ایمرجنسی پلان کے مطابق مری شہر میں 12 مقامات پر ہنگامی امداد کے مراکز قائم کئے جائینگے جن میں ایمرجنسی سروس اکیڈمی بائی پاس روڈ پنڈی پوائنٹ،چھرہ پانی جی ٹی روڈ،سترہ میل،جی پی چوک مال روڈ،کھجٹ ایکسپریس وے، علیوٹ جی روڈ، کالی مٹی ایبٹ آباد روڈ،نیو مری بازار،امام بارگاہ سنسیری،امام بارگاہ تریٹ اور اپر جھیکا گلی روڈ شامل ہیں،انچارج ایمرجنسی آفیسر علی حمزہ خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی میں ہیلپ لائن 1122 پر رابطہ کریں اور ریسکیو سٹاف سے تعاون کریں،محفوظ معاشرے کے لئے سرگرم ریسکیو 1122 مری۔