news long 14

ریشنلائیزیش کے خلاف اساتذہ تحصیل مری کا احتجاجی،،،

مری ریشنلائیزیش کے خلاف اساتذہ تحصیل مری کا احتجاجی جلسہ گورنمنٹ ہائی سکول لوئر ٹوپہ میں ھوااساتذہ قائدین امتیاز احمد عباسی، راجہ شاہد مبارک،محمد فیاض عباسی اور راجہ محمد نوید نے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بہت زیادتی کی جو فاصلہ لکھا گیا ھے دو تین چار کلومیٹر جبکہ اصل فاصلہ 60 سے 100 کلومیٹر ہے خواتین اساتذہ کو کئی کئی کلومیٹر دور بھیجا گیا ھے جبکہ وزیر تعلیم کی ہدایت کے مطابق ٹیچرز کو 10 سے 15 کلومیٹر دور ٹرانسفر کرنا ھے یہ کہاں کا انصاف ھے کہ خواتین اساتذہ کو تحصیل مری سے تحصیل کوٹلی ستیاں کے دور دراز علاقوں میں ٹرانسفر کیا جائے یہ حکام بالا کے لئے باعث شرم ھے اساتذہ میں غم و غصہ پایا جاتا ھے مقررین نے کہا کہ ہم عدالتوں کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے روڈز پر بھی آئیں گے آج راولپنڈی میں میٹنگ ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا اور سخت ترین احتجاج کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں