Telephone department 21

محکمہ ٹیلی فون مری کے افسران ہڈحرامی میں نمبر ون نکلے

مری محکمہ ٹیلی فون مری کے افسران ہڈحرامی میں نمبر ون نکلے۔کئی دن تک خراب رہنے والے صارفین سے ٹیلی فون اور نیٹ کا پورا پورا بل وصول کرنا یہاں کے افسران کا معمول بنا ہوا ہے،سردیوں کے موسم میں عارضی سرور معطل کروانے والے صارفین سے بھی کمپنی کی پالیسی کے برعکس بل وصولی سے عام صارف شدیدمالی پریشانی کا شکار،مری میں پی ٹی سی ایل کے صارفین نے ارباب اختیار سے مری میں عرصہ دراز سے بر اجمان افسران سے جان بخشی کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحصیل مری پنجاب کی واحد تحصیل ہے جہاں کے بیشتر علاقوں میں آج بھی پی ٹی سی ایل کی سروس شروع نہ ہو سکی،اور محض شہر اور چند یونین کونسلز کے کچھ علاقوں میں جو سروس ہے وہ بھی نہ ہونے کے برابر ہے مری میں کوئی ایسا علاقہ نہیں جہاں قومی خزانہ سے بھاری تنخواہ اور سرکاری لگژری رہائش گائیں استعمال کرنے والے صرف اور صرف موسم کو ہی انجوائے کرنے میں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں