chicken 24

مری انتظامیہ کی کمزور رٹ ہر جگہ مرغی کا مختلف ریٹ،،،

مری انتظامیہ کی کمزور رٹ ہر جگہ مرغی کا مختلف ریٹ۔انتظامیہ نے ریٹ لسٹ بھی جاری نہ کی صارف پنجاب حکومت موبائل ایپ پر ریٹ چیک کر کہ اپنا سر پیٹتے رہے۔جمعرات کے دن اچانک زندہ مرغی اور مرغی کے گوشت میں 30 سے 40 روپے تک خود ساختہ اضافہ پولٹری شاپس والوں نی خود کر دیا چار دن قبل مری میں جو مرغی 100 سے 115 روپے میں دستیاب تھی اور باقاعدگی سے مری انتظامیہ ریٹ لسٹ بھی صارفین کی سہولت کے لیئے آویزاں ہوتی تھی مگر جمعرات کے دن نہ تو ریٹ لسٹ جاری ہوئی اور نہ ہی ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کروانے والا عملہ کہیں مارکیٹ میں نظر آیا ہر بازار میں ہر دوکاندار نے اپنا اپنا ریٹ مقرر کر رکھا تھا کہیں پر 135 روپیہ کلو اور کہیں پر 145 روپیہ کلو فروخت ہوتی رہی ہے اور صارفین ایک دن میں بھاری اضافے پر روتے اور سر پیٹتے رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں