rawalpindi police 62

سرکل مری میں بسلسلہ محرم الحرام ٹریفک پلان جاری :راجہ سعید اختر

سرکل مری میں بسلسلہ محرم الحرام ٹریفک پلان جاری :راجہ سعید اختر
بوقت ضرورت بوجہ جلوس ڈائیورشن کی صورت میں ٹریفک وارڈنز آفیسر کی ہدایات پر عمل کریں۔ ٹریفک آفیسرمری

”سرکل مری“ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی سید علی اکبر کے احکامات پر ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ سعید اختر نے عمل کرتے ہوئے سرکل مری محرم الحرام کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کر دیا دوسرے شہروں کی طرح مری میں، مین مری شہر، تریٹ سیداں، موہڑہ سیداں، بھمروٹ سیداں نیومری میں محرم الحرام کے سلسلے میں جلوس نکالے جاتے ہیں اور مجالس ہوتی ہیں اس لئے تمام سیکٹر ہائے میں ٹریفک وارڈنز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور جلوسوں کے ہمراہ داخلی و خارجی راستوں پر اضافی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں تا کہ جلوس کے راستوں پر کسی بھی قسم کی کوئی ٹریفک نہ ہوبوقت ضرورت تریٹ سیداں و مری شہر، نیومری موہڑہ سیداں ڈائیورشن لگائی جائے گئی تا کہ جلوس کے شرکاء کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو مزید جلوس کے خارجی و داخلی راستوں پر بھی ڈیوٹی لگائی دی گئی ہیں۔پوائنٹس پر مامور ٹریفک وارڈنز آفیسرز کی ہدایات پر عمل کریں۔ راجہ سعید اختر نے یہ بھی بتایا کہ سیاحو ں کو متبادل راستوں کی آگاہی دی جائے گئی اس سلسلے میں سٹی ٹریفک پولیس مری ہر سال کی طرح جلوس کے شرکاء کوبھی اور سیاحوں کو بھی سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔اور مری سرکل میں تعینات ٹر یفک وارڈنز آفیسر ز کو بریف کیا گیا کہ سرکل مری میں بغیر نمبر پلیٹ، کالے شیشے،بغیر کاغذات موٹر سائیکلز و گاڑیوں پر کھڑی نظر رکھیں اور قانونی کاروائی عمل میں لائیں تا کہ کسی بھی ناخوشگوار وا قع سے بچا جا سکے۔ٹریفک وارڈنز آفیسر اپکے معاون اور اپکے دوست ہیں سرکل کسی بھی جگہ ٹریفک پرابلم یا شکایت کی صورت میں فوری ہیلپ لائن 1915 آفس نمبر0519269200 پر رابطہ کریں۔ٹریفک قوانین پر عمل کر کہ ایک اچھے شہر ی و محب وطنی ہونے کا ثبوت دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں