Arts council Founder of Pakistan 14

آزادی بڑی نعمت ہے،،،

                      مری آزادی بڑی نعمت ہے  غلام قومیں ہی آزادی جیسی نعمت کی اہمیت کا اندازہ کر سکتی ہیں بانی پاکستان کی انتھک محنت اور ہمارے اسلاف کی لازوال قربانیوں کے نتیجے میں اللہ پاک نے ہمیں ایک آذاد مملکت عطا فرمائی اسکی حفاظت کرنااور اسکی ترقی وخوشحالی میں اپنابھرپور کردار اداکرنا انتہائی ضروری ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر مری زاھد حسین نے پنجاب آرٹس کونسل مری میں منعقدہ وطن عزیز کی 73 ویں سالگرہ کاکیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں آرٹس کونسل کے افسران، میڈیا کے احباب، 1122 کی انتظامیہ،سول ڈیفنس مری کے اہلکاروں اور مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں