Qaid e Azam peace council picture 15

وطن عزیز میں امن وامان قائم ،،،

مری قائداعظم پاکستان پیس کونسل کا بنیادی اور اولین مقصد وطن عزیز میں امن وامان قائم کرنا،دکھی لوگوں کی مدد کرنا اور مظلوں کو انصاف فراہم کرنے کیلئے جدوجہد کرنا ہے ہم نے اچھی اورنیک نیت کے ساتھ اکیلے یہ سفر شروع کیاتھا جو آج ملک بھر میں لاکھوں افراد ہمارے قافلے میں شامل ہوچکے ہیں بانی پاکستا ن حضرت قائداعظم محمدعلی جناح کے خوابوں کے مطابق ایک پرامن،خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان بنانے اورعوام کی خدمت کرنے کا عظم کیا ہے اس کو یقینی بنانے کیلئے محب وطن پاکستانی ہمارے قافلے میں شامل ہوکر اپنا کردار اداکریں ان خیالات کا اظہار قائد اعظم پاکستان پیس کونسل کے مرکزی چیئرمین شہباز نوشاد،مرکزی سینئر نائب صدر راجہ عرفان عباسی،مرکزی وائس چیئرمی راشد گلفرازعباسی نے مرکزی سینئرنائب صدر راجہ عرفان عباسی کی میزبانی میں وائٹ اونین ہال مری میں منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارانصب العین عوام کے سامنے ہیں اورقائداعظم پاکستان پیس کونسل ایک غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے جہاں بلاتفریق عوام کی خدمت کا جذبہ کارفرما ہے اور وطن عزیز کا امن ہی قومی ترقی کاضامن ہے،تقریب سے قائداعظم پاکستان پیس کونسل کے مرکزی اورچاروں صوبوں کے رہنماؤں علی رضاء،محسن رضا قادری،سید وکیل شاہ،ارشد بشارت،مرزا مختیار،مہر عران،خواجہ نعیم شہزاد،راشد گلفرازعباسی،سجاد عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مرکزی چیئرمین کے شانہ بشانہ ہے وہ ایک قومی اور نیک مقصدلیکر میدان عمل میں آئے ہیں پاکستان کی ترقی،خوشحالی اور امن وامان کا قیام ان کی ترجیحات ہیں ہم انکے پروگرام کوکامیاب کرنے میں اپنابھرپور کردار ادا کرینگے،تقریب کے سٹیج سیکرٹر ی معروف نوجوان کاروباری شخصیت صیام مسعود عباسی نے انتہائی خوبصورتی سے سرانجام دئیے، مرکزی چیئرمین شہبازنوشاد اوردیگر رہنماؤں نے بہترین تقریب منعقدکرنے پر تقریب کے میزبان راجہ عرفان عباسی،راشد گلفراز عباسی کا شاندر الفاط میں خراج تحسین پیش کیا اورشکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں