rain murree 13

تیز بارش محکموں کی کاردگی کا پول کھول

مری گزشتہ روز ملکہ کوہسار مری میں ہونے والی تیز بارش نے مری کے تمام محکموں کی کاردگی کا پول کھول دیا،محکمہ ہائی کی عدم توجہی اور لاپرواہی کے باعث مری کی تمام سڑکوں کی پلیاں اور نالیاں بند ہونے سے بارش اور سیوریج کی لائنوں کا سارا پانی سڑکوں پر آگیا جہاں سے سیاحوں اور مقامی لوگوں کا پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا،بازار اورگلیاں ندی نالوں کامنظر پیش کرنے لگے جبکہ بارش اور سیوریج کاگندہ پانی لوگوں کے گھروں اور دوکانوں میں جانے سے اشیاء خوردونوش اور گھریلو سامان بھی تباہ ہوگیا ہے اہلیان علاقہ نے تحصیل انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کیخلاف اعلیٰ حکام سے فوری سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں