Rescue 1122 station 28

ریسکیو 1122 اسٹیشن سترہ میل اور چھرہ پانی مری کا دورہ

پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو1122 مری۔ریجنل ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی ڈویژن ریسکیو 1122 ڈاکٹر عبدالرحمن کا ریسکیو 1122 اسٹیشن سترہ میل اور چھرہ پانی مری کا دورہ۔ انچارج ایمرجنسی آفیسر حمزہ علی خان نے انکو ریسکیو اسٹیشنز کا دورہ کرنے پر خوش آمدید کہا، اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ دورے کا بنیادی مقصد مری کی استعداد کار کو جانچنا اور دستیاب وسائل سے آگاہی کے ساتھ ساتھ ضروریات کو بھی مدنظر رکھنا ہے۔مری آمد پر ریسکیو کے چاک و چوبند دستے نے سلامی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔انچارج ایمرجنسی آفیسر نے تحصیل مری کی تفصیلی کارکردگی اور دستیاب وسائل پر بریفننگ دی۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر کی طرف سے مری کی کارکردگی کو سراہا گیا اور مستقبل میں بھی اسی جوش وجذبہ کے ساتھ عوام کو ایمرجنسی سروس مہیا کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے گاڑیوں، بلڈنگ اور سٹاف کے ٹرن آؤٹ کا معائنہ اور خطاب بھی کیا۔جس میں ریسکیو سٹاف کو مکمل جوش وجذبہ اور لگن سے گاڑیوں کی دیکھ بھال، عوام کو بروقت ایمرجنسی سروس کی فراہمی اور سٹیشن صفائی کے بارے میں بھی خصوصی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ تحصیل مری کی کارکردگی سے مکمل طور پر مطمعن ہیں۔ریجنل ایمرجنسی آفیسر کی آمد سے ریسکیو اہلکاروں کا حوصلہ مزید بلندہواہے اور ریسکیو اہلکار اسی جذبے سے اپنے فرائض سر انجام دیتے ھوئے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بناتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں