Water supply murree 33

مری میں پانچ دنوں سے پانی کی سپلائی بند،،،

مری اندرون شہر،مال روڈ،لوئرجھیکاگلی،منشی محلہ،حاجی گلی سمیت کئی علاقوں میں گذشتہ پانچ دنوں سے پانی کی سپلائی بندہونے سے اہلیان علاقہ شدید مشکلات کا شکار ہیں لوگ پانی کی بوند کو ترس گئے ہیں ایسے میں تحصیل انتظامیہ،محکمہ پبلک ہیلتھ مری اور وال مینوں نے عوام کی زندگیوں کو اجیرن بنارکھا ہے اہل علاقہ کاکہنا ہے کہ کوئی بھی ذمہ دار دفاتر میں نہیں ملتا نہ ہی فون سننے کی زحمت گوارہ کرتے ہیں عو،امی،کاروباری اور سیاحتی حلقوں نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے اعلیٰ حکام سے فوری سخت نوٹس لینے اور ذمہ داران کیخلاف سخت کاروائی کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں