Arts Council Murree 18

فنکار ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں،،،

مری فنکار ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں جو اپنے ملک کی ثقافت کو متعارف کرواتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل مری محمد شکور نے پنجاب آرٹس کونسل مری میں منعقدہ لوک میوزک شو میں اپنے خطاب میں کیا، تقریب میں ملک کے معروف گلوکاروں ماسٹر مجید، آصف میر، حکمت اعوان، علی منہدی نے بھرپور طریقے سے پرفارمنس پیش کی اس کے علاوہ معروف اسٹیج آرٹسٹ انجم عباسی، اور یار محمد خان نے مزاحیہ خاکے پیش کئے جنہیں بہت سراہا گیا اس تقریب میں نمایاں شخصیات میں مرزا سہیل بیگ سابق نائب ناظم مری سٹی، محمد نواز منیجر عسکری بنک،محمد اکرم ریونیو آفس PTCL،مری فرخ لطیف لائبریرین اقبال میونسپل لائبریری مری، میڈیا کے احباب اور مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں نے شرکت کی اور مری آرٹس کونسل کو عوامی دلچسپی کے پروگرام منعقد کرنے پر مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں