11

اباسن یونیورسٹی کے درمیان ذیابیطس کی آگاہی،،،

مری ٹی ڈی سی، اباسن یونیورسٹی کے درمیان ذیابیطس کی آگاہی بڑھانے کے لئے معاہدہ ذیابیطس سنٹر نے 18 اگست 2020 کو اباسن یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے تاکہ یونیورسٹی کی مدد سے ذیابیطس اور دیگر بیماریوں سے آگاہی پیدا کرکے سب کے لئے صحت کی دیکھ بھال کے معیار کو بہتر بنایا جاسکے،مفاہمت نامہ کے تحت، ٹی ڈی سی اور اباسن یونیورسٹی اسپتال میں ہیلتھ کیئر فیلڈ میں یونیورسٹی طلباء کی صلاحیتوں کو بڑ ھانے کے لئے مل کر کام کریں گے دونوں ادارے تعلیمی، طبی اور طبی تحقیق، صحت اور طلباء / عملے کی تربیت میں ایک دوسرے کی مدد اور تعاون کریں گی،ٹی ڈی سی کے سی ای او طاہر عباسی اور اباسن یونیورسٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر امجد محمود نے مفاہمت نامے پر دستخط کئے اور اظہار کیا کہ وہ ہر ممکن طریقے سے قوم کی بہتری کے لئے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں ٹی ڈی سی کے سی ای او نے بتایا کہ اسپتال نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے اس مفاہمت نامے میں داخل ہوا ہے تاکہ نوجوان ملک سے ذیابیطس کے خاتمے میں مدد کرسکیں اس موقع پر وزارت قومی صحت، حکومت پاکستان، میں اسلام آباد کے ضلعی کوآرڈینیٹر خواجہ اکرام بھی موجود تھے۔ انہوں نے ترقیاتی، تعلیمی اور صحت کی دیکھ بھال کے منصوبوں میں فعال کردار ادا کرنے کے لئے ٹی ڈی سی کی کوششوں کو سراہا اور تمباکو نوشی مہم کے سلسلے میں وزارت کے ساتھ تعاون کرنے پر ٹی ڈی سی کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں