Illegal constructions 17

مری میں غیر قانونی تعمیرات

 مری امپروومنٹ ٹرسٹ قبضہ مافیا کیخلاف اے سی مری کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے ایم آئی ٹی کے عملے نے سرکاری اراضی پر ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کو گرادیا، اس دوران مزاحمت پر عامر،اشفاق اور اخلاق وغیر ہ ٹرسٹ کے عملے پر حملہ آور ہوئے جس پر مذکورہ افراد کے خلاف زیردفعہ 186 – 147 – 149 کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ہے سیکرٹری مری امپروومنٹ ٹرسٹ واسسٹنٹ کمشنر مری کے مطابق سرکاری اراضی پر کسی کوقبضے کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اس سلسلے میں مزید سخت اقدامات کیلئے اینٹی اکروچمنٹ فورس تشکیل دینے پر غور کیاجارہا ہے جس میں لیڈیز پولیس بھی شامل ہوگی ادھرالاٹیوں نے مذکورہ افراد کیخلاف کاروائی کرنے پر اے سی مری کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ محکمہ ایم آئی ٹی نے الاٹیوں کو یقین دہانی کروائی کہ کسی بھی الاٹی کے پلاٹ پر قبضہ مافیا کی طرف سے ہونے والے قبضوں کیخلاف اسی طرح قانونی کاروائی جاری رہیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں