PTI government 22

پی ٹی آئی حکومت کو بنے ہوئے دو سال مکمل،،،

ملکہ کوہسار مری 18 اگست کو پی ٹی آئی حکومت کو بنے ہوئے دو سال مکمل ہورہے ہیں اور میں اپنے حلقے کے لوگوں کو اپنی حکومت کی کارکردگی کے بارے میں مطلع کرنا چاہتا ہوں ۔میں نے اور میرے ایم پی ایز نے گزشتہ دو سالوں میں جو تعمیر و ترقی کے کام کیے ہیں  ان کی تفصیل آپ کے گوش گزار کرنا مقصد ہے ۔ تاکہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اپنے حلقے سے وابستگی کا اظہار کیا جائے۔  اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ حلقے کی تعمیر و ترقی کے لیے دو طرح کے منصوبوں منصوبے دیئے گئے۔ ایسے منصوبے جن کا دائرہ اختیار ایک یا دو یونین کونسلز سے باہر کا ہے ان کو میگا پروجیکٹس کہا گیا ہے ۔ اور دیگر منصوبہ جات وہ ہیں جن کا دائرہ اختیار ایک گاؤں یا ایک یونین کونسل کے اندر ہے ۔ ہماری پوری کوشش رہی ہے کہ یہ منصوبے تمام یونین کونسلز اور تمام تحصیلوں میں برابری کی سطح پر دیے جائیں۔  تاکہ ترقی کے ثمرات کو ہر علاقے میں برابری سے محسوس کیا جائے ۔ اس سلسلے میں پورے حلقے میں 35 میگا منصوبوں کی تفصیل درج ذیل ہے ۔ جب کہ دوسری پوسٹ میں ایک ہزار وہ منصوبہ ہے جو گاؤں یا یونین کونسل کی سطح تک کاہے ۔ ہماری ٹیم کا دعوی ہے کہ اس سے پہلے کبھی اس طرح کی برابر اور اتنے بڑے پیمانے پر تعمیر و ترقی کی سوچ اور انداز موجود نہیں تھا ۔ہم اگلے مرحلے میں یونین کونسل کی سطح پر کیے گئے تعمیری کاموں کی تحصیل یونین کونسل وائز الگ الگ بھی دیں گے تاکہ کام کا تجزیہ اور موازنہ کرنے والوں کے لئے آسانی رہے ۔معیشت میں مشکلات کے باوجود ہم نے پوری کوشش کی ہے کہ ترقی کے ثمرات بلا تفریق ہر علاقے میں پہنچیں۔ جوں جوں معیشت کی مشکلات آسان ہوگی تو انشاء اللہ اس ترقی کی مقدار اور رفتار میں بدستور تیزی لائی جائے گی ۔ ہماری ٹیم پوری کوشش کر رہی ہے کہ آپ کو اس چیز کا احساس دلایا جائے کہ آپ کے ووٹ کی طاقت سے آنے والے لوگ پوری طرح آپ کی تعمیر و ترقی میں پوری دلجمعی سے مگن ہیں۔  اور ہر آنے والے دن اپنے ووٹر اور سپوٹرز کے سامنے جواب دہ ہیں۔  انشاءاللہ آنے والے سال پینے کے صاف پانی تعلیم اور صحت پر اپنا فوکس بڑھائیں گے اور اپنے ناقدین کو یہ ثابت کریں گے کہ اتنا مشکل ترین علاقے میں بھی اگر نمائندگی اور قیادت صحیح ہو تو کام ہو سکتے ہیں۔  جوں جوں اتنی بڑی تعداد میں منصوبے ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں ہمارے اوپر ذاتی نوعیت کی تنقید بھی بڑھ گئی ہے اور علاقے میں موجود کچھ سیاستدان دان اسکو برداشت ہی نہیں کر پارہے ۔مگر ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ اس کی پرواہ کیے بغیر اس تنقید کا جواب تعمیرو ترقی سے دیں گے ۔ دو سال مکمل ہونے پر آپ کی ووٹ اور سپورٹ کا ایک بار پھر شکریہ ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں