Pahgwari police station 12

پولیس چوکی پھگواڑی کو فل فور گاڑی فراہم کی جاۓ اہلیان پھگواڑی

مری پولیس چوکی پھگواڑی کو فل فور گاڑی فراہم کی جاۓ اہلیان پھگواڑییونین کونسل پھگواڑی پولیس چوکی جو کے وسیع پیمانے پر انتہائی کھٹن اور دشوار گزار علاقہ ہے پچھلے چار مہینے سے پولیس چوکی پھگواڑی کے پاس موبائیل وین نہیں ہے
تفصیلات کے مطابق گاڑی خراب ہونے کی وجہ سے روالپنڈی منتقل کی گئی تھی انتظامیہ کو پچھلے دو سال سے یہ علم ہے پرانی گاڑی جو کے ان پہاڑوں پر کام کرنے کے قابل نہیں رہی تھی اس کے باوجود چوکی پھگواڑی کے اہلکار جیسے تیسے کر کے گزارا کرتے رہے اب گاڑی نہ ہونے کی وجہ سے پولیس کو انتہائی دشواری ہو رہی ہے بر وقت کسی بھی کاروائی کا حصہ نہیں بن سکتے پھگواڑی اور ملحقہ جات میں آئے روز چوری ڈکیتی اور مختلف جرائم میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے پولیس چوکی پھگواڑی کے اہلکار گاڑی نہ ہونے کی وجہ سے گشت بھی نہیں کر سکتے نہ دور دراز جا سکتے ہیں اہلیان علاقہ نے حکام سے بالہ سے یہ مطالبہ کیا ہے فوری طور پر پولیس چوکی پھگواڑی کو گاڑی فراہم کی جاۓ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں