مری جشن آزادی کے سلسلہ میں پاکستان آرمی اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے باہمی تعاون سے آزادی فٹبال ٹورنامنٹ آرمی بپلک سکول فٹبال گراونڈ میں جاری ہے اس ٹورنامنٹ میں تحصیل مری سے گیارہ ٹیموں نے شرکت کی اور یہ ٹورنامنٹ 18 اگست تک جاری رہے گا 18 اگست کو ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا جائے گا اور تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی ٹیموں میں انعامات اور ٹرافی تقسیم کریں گے 17 اگست کو اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کھیلے جائیں گے اس ٹورنامنٹ کے انعقاد میں میجر ماجد لطیف اور میجر وقارالاسلام کی کاوشیں مثالی ہیں ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کھیلوں کے فروغ کے لئے آرمی اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا۔