Sati United Foundation 12

ستی یونائیٹڈ فاونڈیشن ،،،

ستی یونائیٹڈ فاونڈیشن کی جانب سے 14 اگست کی تقریب مرکزی دفتر راولپنڈی میں منعقد کی گئی، تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما آصف شفیق ستی اور ان کے ہمرا تبسم منیر ستی اور سعد شبیر ستی بھی تھے، ملک کے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف شفیق ستی کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسا عظیم ملک بہت ساری قربانیوں سے ملا ہے، تقریب سے خطاب کے دوران مہمان خصوصی آصف شفیق ستی نے قائد اعظم، علامہ اقبال،اور سرسید احمد خان کو خراج عقیدت پیش کیا اور پاکستان جیسے عظیم ملک کو معرض وجود میں لانے کی کوششوں کو سراہا، تقریب میں ستی یونائیٹڈ فاونڈیشن کے سرپرست اعلی ساجد سعود ستی، صدر محمد اسحاق ستی، نا?ب صدر نصرت اقبال ستی، عمران ریاض، عمران فاروق، محمد سعد اقبال ستی،حامد ستی اور دیگر ممبران نے شرکت کی، آخر میں پاکستان کی عزت و سربلندی کے لیے، قوم کے ہیروز اور شہدا خصوصی دعا بھی کی گئی اور کیک بھی کاٹا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں