protest-murree 16

نوجوان شہریارکوانصاف نہ ملنے کے خلاف بیروٹ مری کے عوام سراپااحتجاج،،،،

بیروٹ کے نوجوان شہریارکوانصاف نہ ملنے کے خلاف بیروٹ مری اور گردو نواح کے عوام سراپااحتجاج بن گئے دیول حدکے مقام پر شہر یار کے لیئے انصاف کے دور حکومت میں انصاف مانگنے والوں کا سمندر امڈ آیا۔پولیس پر رشوت لینے کا الزام۔وفاقی و صوبائی وزاراء سینٹ قومی اسمبلی کے ممبران پرنٹ میڈیا الیکٹرانک و سوشل میڈیا پر ظلم و تشدد کا شکار ہونے والے غریب والدین کے لخت جگر شہریار کے لیئے صدائیں بلند ہونے لگیں۔گذشتہ دن اہل مری و بیروٹ کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے بزرگ و نوجوانوں کے ایک جمع غفیر کا احتجاج اور دھرنا ملزمان کی فوری گرفتاری اور سزاکامطالبہ زور پکڑنے لگا
نوجوان شہریارپرانسانی درندوں کاانسانیت سوز سلوک جس سے انسانیت بھی شرم سے مر گئی مقدمہ کے اندراج کے باوجود ملزمان آزاد پولیس ملزمان کی گرفتاری میں مکمل ناکام شہر یار کیس نے سیاست کے در و دیوار ہلا کر رکھ دیئے۔شہر یار کی بہن کی بھی نجی ٹی وی چینل پر وزیر اعظم عمران خان سے انصاف فراہم کرنے اور ملزمان کو سزا دینے کی اپیل۔جبکہ دیول حد کے مقام پر احتجاج کرنے والے انسانی سمندر سے مقررین نے خطاب کرتے ہوۓ جہاں ملزمان کی گرفتاری کا پر زور مطالبہ کیا وہائیں پر پولیس پر رشوت لینے اور ملزمان کی مکمل پشت پناہی کا الزام لگایا جبکہ دوسری طرف اہم سیاسی شخصیات اور گورنر کے پی کے وفاقی و صوبائی وزاراء جن میں شیخ رشید احمد۔شوکت یوسفزائی۔ناز بلوچ اور دیگر نے بھی اس واقع پر اظہار افسوس کرتے ہوۓ حکومت کے پی کے اور حکومت پنجاب سے ملزمان کی گرفتاری اور شہر یار کو بہترین طبی سہولیات دینے پر آواز بلند کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں