Organization 22

مری یونین کونسلوں سطح تک جلد از جلد تنظیم سازی کو مکمل کرنے اتفاق،،،

مری تحریک انصاف تحصیل مری کے صدر سہیل عرفان عباسی کی رکن قومی اسمبلی صدر شمالی پنجاب صداقت عباسی سے اسلام آباد میں واقع دفتر شمالی پنجاب میں ملاقات۔ملاقات میں صوبہ کے پی کے سے تعلق رکھنے والے قدیر عباسی بھی موجود تھے اس ملاقات کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ اس میں پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی جس میں مری کی تمام  یونین کونسلوں اور میں گاؤں کی سطح تک جلد از جلد تنظیم سازی کو مکمل کرنے اتفاق کیا گیا حیرت انگیز طور پر مری کی تنظیم سازی میں کے پی کے سے تعلق رکھنے والی شخصیت کی موجوگی اور مشاورت سے کارکنان کے ذہن میں چند سوالیہ نشان پیدا ہو رہے ہیں یاد رہے کہ قدیر عباسی اسوقت مری میں پارٹی اور حکومت کے تمام معاملات دیکھ رہے ہیں اور ان کی من منشا کہ بغیر کسی مقامی پارٹی کارکن کی کس جگہ ایک بھی نہیں چلتی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں