Cut the cake 13

خواجہ شبیر کے ہمراہ جشن آزادی،،،

مری تحریک انصاف مری کے حقیقی کارکنان کا بانی نظریاتی بزرگ کارکن خواجہ شبیر کے ہمراہ جشن آزادی کی خوشی کی تقریب۔اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا اور ملک پاکستان کی سلامتی افواج پاکستان کی کا
کامیابی اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے لیئے دعا بھی کی گئی۔جشن آزادی کی اس خوشی کی تقریب میں تحریک انصاف مری سٹی کے جنرل سیکرٹری راجہ شہزاد رشید ٹائیگر فورس سٹی کے سربراہ سہیل ظہراب عباسی المعروف بلو۔پارٹی اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کی سوچ اور حق گوئی کی مثال عبداللہ ابرار عباسی۔محمد علی عباسی۔حارث صفدر عباسی اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر خواجہ شبیر۔راجہ شہزاد رشید۔سہیل ظہراب عباسی۔عبداللہ ابرار عباسی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ اس عزم کا ارادہ کیا کہ مری میں پارٹی کو وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق چلاتے ہوۓ عوامی مسائل کے حل اور پریشانیوں کے خاتمہ کے لیئے کوششوں کو تیز کیا جاۓ گا اور آمدہ بلدیاتی انتخاب میں کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے سامنے جائیں گے اور تعمیر و ترقی کے عمل کو بلا تفریق جاری رکھا جاۓ گا۔اس موقع پر خواجہ شبیر کی تحریک انصاف کے لیئے ماضی میں کی گئی دنگ کوششوں کو سراہتے ہوۓ ان کے سیاسی تجربہ سے مستفید ہونے کا عزم و ارادہ کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں