Art_murree news 12

ملی نغموں کے مقابلے،،،

پاکستانی نوجوان ہمارا قومی سرمایہ ہیں جنہوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کے زریعے مستقبل میں اس میں اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ والدین نصابی سر گرمیوں کے علاوہ ان کی کردار سازی پر توجہ دیں ٍتاکہ وہ ملک کا ایک زمہ دار شہری ثبت ہوں ان خیالات کا اظہارمہمان خصوصی اے ایس پی مری محمد وقاص خان نے پنجاب آرٹس کونسل مری کے زیر اہتمام تقریبات جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ نوجوان فنکاروں کے مابین ملی نغموں کے مقابلے کے اختتام پر انعامات تقسیم کرنے کے اپنے خطاب میں کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل مری محمد شکور نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ زندہ قومیں اپنے مشاہیر کے کارناموں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔ تحصیل بھر سے بیس سے زائد نوجوان فنکاروں نے اس مقابلہ میں حصہ لیا۔ اول انعام ربنواز، دوئم انعام قراۃالعین، سوئم انعام فاطمہ نور اور خصوصی انعام عمار نواز نے حاصل کیا جن کو نقد انعامات دئیے گئے۔ دیگر تمام شرکاء مقابلہ کو سرٹیفیکیٹس دئیے گئے۔ اس تقریب میں مقامی لوگوں اور میڈیا احباب کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور فنکاروں کی پرفارمنس کے ساتھ ساتھ پنجاب آرٹس کونسل کی خدمات کو سراہا۔ نظامت کے فرائض انعم خالد اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پنجاب آرٹس کونسل مری نے نظامت کے فرائض سرانجام دئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں