Assistant commissioner 25

تحریک پاکستان پر مبنی عکسی تصاویر کی نمائش،،،

مری یومِ آزادی تجدید عہد کا دن ہے پاکستان شہیدوں کے خون اور تحریک پاکستان میں حصہ لینے والے قائدین کی قربانیوں اور کاوشوں کا نتیجہ ہے لاکھوں لوگو ں نے پاکستان کے لیے جان و مال کی قربانی کے نذرانے پیش کئے جس کے نتیجے میں مملکت خداداد پاکستان حاصل ہوا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مادروطن کے لیے اپنی خدمات پیش کریں جس کے باعث یہ ملک دن دگنی رات چگنی ترقی کرے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین نے پنجاب آرٹس کونسل مری میں تقریبات جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب تحریک پاکستان پر مبنی عکسی تصاویر کی نمائش (روشنی کا سفر) کا افتتاح کرنے کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل مری محمد شکور نے یوم آذادی کے حوالے سے پروگراموں کے اعراض و مقاصد بیان کئے اور تمام شرکاء کا شرکت کرنے پرشکریہ ادا کیا، تقریب میں نمایاں شخصیات مرزا سہیل بیگ سابق نائب ناظم مری سٹی، غالب بشیر عباسی، سید شہران منیجر ہوٹل ون، عبدالطیف منیجر المعاذ ہوٹل اور میڈیا کے احباب نے شرکت کی جنہوں نے تاریخی اعتبار سے سبق آموز نمائش کے انعقاد کو سراہا انعم خالد اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پنجاب آرٹس کونسل مری نے نظامت کے فرائض سرانجام دئیے یہ نمائش 14اگست تک جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں