Murree 1122 13

ریسکیو 1122 مری نے 14 اگست 2020 یوم آزادی کے موقع پر خصوصی پلان،،،

مری پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری نے 14 اگست 2020 یوم آزادی کے موقع پر خصوصی پلان تشکیل دیا ہے اور مری کے 8 مقامات پر ہنگامی مراکز قائم کیے جائیں گے،ریسکیو 1122 مری نے اپنے تمام عملے کو 24 گھنٹے ہائی الرٹ رہنے کا حکم جاری کردیا ہے تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے،ایمرجنسی پلان کے مطابق ہنگامی ایمرجنسی سروس مراکز میں اکیڈمی بائی پاس روڈ پنڈی پوائنٹ،چھرہ پانی جی ٹی روڈ،سترہ میل،جی پی چوک مال روڈ،کھجٹ ایکسپریس وے،سرینگر روڈ علیوٹ،سیاحتی مرکز نیو مری اور اپر جھیکا گلی روڈ شامل ہیں،انچارج ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 مری علی حمزہ خان نے عوام سے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی میں ہیلپ لائن 1122 پر رابطہ کریں اور ریسکیو سٹاف سے تعاون کریں،محفوظ معاشرے کے لئے سرگرم ریسکیو 1122 مری۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں