مری تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مری کے سابق ڈائریکٹر سینی ٹیشن شاھد حسین اور مری سینئر صحافی بابرمغل کی رہائش گاہ کے سامنے حالیہ شدید بارشوں کے باعث خطرناک لینڈسلائیڈنگ کی ذدمیں آگئی اس علاقہ میں ہزاروں لوگوں کے گھر ہیں جن کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے اس رہائشی علاقے میں بجلی کا پول بھی لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کے گھروں کی طرف جھک گیا جو کسی وقت بھی گر سکتا ہے جس سے بڑے جانی ومالی نقصان کا اندیشہ ہے اہلیان علاقہ نے واپڈا سب ڈویثرن پنڈی پوائنٹ مری کے ذمہ داران کو فوری طور پول کو شفٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔