World Health Organization 39

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن،،

مری ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نیشنل پروفیشنل برائے این سی ڈی اور تمباکو کنٹرول شہزاد عالم خان نے دی ڈائبٹیز سینٹر کے سی ای او جناب طاہر عباسی سے 10 اگست کو ٹی ڈی سی میں ملاقات کی ملاقات میں ٹی ڈی سی اور ڈبلیو ایچ او کے درمیان باہمی دلچسپی کے معاملات پر گفتگو ہوئی دونوں اداروں نے تمباکو نوشی کے خلاف مہم اور دیگر منصوبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا،ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ٹی ڈی سی کی زیابیطس کے مریضوں کے لئے بین الاقوامی معیار کے علاج معالجے کی سہولیات مہیا کرنے کی تعریف کی گئی اور ہسپتال کے گورنمنٹ اور ڈبلیو ایچ او کے ساتھ ملکر تمباکو نوشی کے خلاف معنی خیز اقدامات کو بھر پور سراہا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں