Shafqat abbasi 17

شفقت عباسی بھی متاثرین عباسی کالونی لوئر ٹوپہ کے پاس پہنچ گئے،،،

مری سابق رکن صوبائی اسمبلی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سپریم کورٹ کے سنیئر وکیل شفقت عباسی بھی متاثرین عباسی کالونی لوئر ٹوپہ کے پاس پہنچ گئے جس پر متاثرین عباسی کالونی نے کہا کہ ہم اس مشکل کی گھڑی میں تمام سیاسی جماعتوں اور باالخصوص شفقت عباسی ایڈووکیٹ کے تہہ دل سے مشکور و ممنون ہیں جنہوں نے نا صرف ظالم کا آئین کے مطابق ڈٹ کے مقابلہ کیا بلکہ آج بذات خود جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں کو یقین دہانی کروائی کہ وہ ظالم اور مافیا کے خلاف مظلوم لوگوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ وہ وہاں کے لوگوں کو انصاف دلوانے میں ہر طرح کا تعاون کریں گے جس پر عباسی کالونی کے لوگوں نے شفقت عباسی ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کیا اور ان سے مزید رہنمائی اور تعاون حاصل کرنے کا اظہار کیا کہ اللہ شفقت عباسی ایڈوکیٹ کی مظلوم لوگوں کو انصاف اور انکا حق دلوانے میں مدد کریں اس موقع پر متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے شفقت عباسی، سابق امیدوار قومی اسمبلی حافظ جاوید عباسی،سابق ناظم کوٹلی ستیاں جبار ستی،سابق نائب ناظم انگوری طارق عباسی۔ہمایوں مرتضی عباسی اوردیگر نے متاثرین کو ہر ممکن حمایت کا یقین دلاتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ عدالتی اور عوامی محاذ پر عوامی حقوقِ کے لیے جدو جہد جاری رکھی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاک اگر مری پولیس وانتظامیہ اور مری کارپوریشن نے 30 اگست تک متاثرین کے مطالبات تسلیم نہ کے تو آئیند ھ کے لاہیعمل کے لیے4 ستمبر کو ٹوپہ کے مقام پر عوامی جرگہ بلایا جائے گاجس میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا جس میں تمام سیاسی وسماجی تنظیموں کے اراکینِ کو دعوت دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں