murree Jinnah hal 18

جشن آزادی کے موقع پر حکومتی ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد،،،

مری 14 اگست قومی زندگی کااہم ترین اور تجدیدعہدکادن،محرم الحرام ہمیں رواداری اور قربانی کادرس دیتا ہے،پاکستان اللہ پاک کا مسلمانوں کیلئے عظیم تحفہ ہے وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی،امن وامان کو قائم پوری قوم کااولین فرض ہے زندہ قومی اپنے اسلاف کی قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھتی ہیں ہمیں بھی لازوال قربانیاں دینے کے بعد اللہ پاک نے آذاد مملکت کو بانی پاک حضرت قائداعظم محمدعلی جناح قیادت میں بنایا ہے اللہ پاک کی اس نعمت کی حفاظت تمام محب وطن کی بنیادی اور اہم ذمہ داری ہے،محرم الحرام ہمیں رواداری اورقربانیوں کادرس دیتا ہے مسلکی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس اہم مذہبی دن کو عقیدت واحترام سے منایاجائے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنرمری زاہدحسین اور اے ایس پی مری نے جناح ہال مری میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے جشن آذادی اورمحرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ مری ایک پرامن شہر ہے جشن آذادی کے موقع پر حکومتی ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کرایاجائیگا،آتشبازی کی اجازت نہیں ہوگی،ہلڑبازی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی اورخلاف ورزی پر مقدمات بھی درج کئے جائینگے،محرم الحرام کے مقدس موقع پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے گئے ہیں،مذہبی جذبات کو مجروع کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی،ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایاجائیگا،ٹریفک کی روانی اور امن وامان کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائیگی،صفائی اور سٹریٹ لائٹس مہیاکی جائینگیں،تجاوزات کا خاتمہ کیاجائیگا،جلوسوں کے روٹس کو مرمت کیاجائیگا،اجلاس سے مولانا قاری سیف اللہ سیفی،مفتی خالد احسین عباسی،قاری طارق عباسی،علامہ مولانا تسنیم سلطان چشتی،متولی امام بارگاہ ڈاکٹر منظور حسین تحصیل روڈ کے متولی ڈاکٹررضوان منظور،قدیمی امام بارگاہ کے صدر ناصرعلی شگری،محمدعارف عبداللہ، صدر شیعہ علماء کونسل شفقت حسین شاہ،ہوٹل ایسوسی ایشن مری کے صدر خلیل احمدخان،تحریک انصاف مری سٹی کے جنرل سیکرٹری راجہ شہزاد رشید،ٹائیگر فورس مری کے ہیڈ سہیل ظہراب عباسی،مرکزی انجمن تاجران مری کے صدر راجہ طفیل اخلاق،جنرل سیکرٹری راجہ اکمل نواز،مذہبی رہنماء امجد ارباب عباسی نے خطاب کرتے ہوئے تحصیل انتظامیہ،مری پولیس اور سکیورٹی اداروں سے بھرپور تعاون کایقین دلایاعلماء اکرام نے کشمیر ی مسلمانوں جو ایک سال سے زائد عرصے سے لاک ڈاؤن اور بھارتی مظالم کاشکار ہورہے ہیں کو بھی یاد رکھنے کاکہا، مری میں قائم ناکوں کو ختم کرنے،سیاحوں کوتمام ترسہولتیں فراہم کرنے کے علاوہ اپنی اپنی تجاویز بھی دیں جس پر انتظامیہ نے عمل کرنے کی یقین دہانی کروائی موقع پر ایس ایچ او مری محمدر،انچارج آفیسر ریسکیو1122 مری حمزہ علی خان،مری آرٹس کونسل کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر عبدالشکور،مولانا عامرعباسی،ڈاکٹر ابرار عباسی،سمیت تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام ہوٹل ایسوسی ایشن مری کے عہدیداروں،ہوٹل مالکان، تاجر برادری کے نمائندگان،تمام محکموں کے افسران،سو ل ڈیفنس کے اہلکاراور اہلیان علاقہ کی کثیر تعدادبھی موجود تھی اجلاس کے اختتام پر علامہ تسنیم سلطان چشتی نے ملک کی سلامتی،خوشحالی،امن وامان اور ہرقسم کی وبائی امراض سے ملک کوپاک رکھنے کیلئے خصوصی دعاکروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں