Independence Day celebrations 17

جشنِ آزادی کی تقریبات ،،،

مری پنجاب آرٹس کونسل مری جشنِ آزادی کی تقریبات کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لئے مختلف تقاریب کا انعقاد کر رہی ہے۔ جس کے مطابق 11 اگست 2 بجے دن تحریک پاکستان پر مبنی عکسی تصاویر کی نمائش (روشنی کا سفر) کا انعقاد بمقام آرٹ گیلری آرٹس کونسل جناح روڈ مری میں ہوگا جس کا افتتاح زاھد حسین اسسٹنٹ کمشنر مری کریں گے۔ جس کے لئے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو شرکت کی درخواست کی جاتی ہے۔اس کے علاوہ مورخہ 13 اگست 2 بجے دن جشن آزادی کے حوالے سے نوجوان فنکاروں کے مابین ملی نغموں کے مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا۔ covid-19 کی حفاظتی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فیس ماسک پہن کر شرکت کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں