Sub Division Pindi Point Murree 11

محکمہ واپڈا سب ڈویثرن پنڈی پوائنٹ مری کی غفلت اورنااہلی،،،

مری محکمہ واپڈا سب ڈویثرن پنڈی پوائنٹ مری کی غفلت اورنااہلی کے باعث لوئرجھیکاگلی روڈ پر حالیہ بارشوں کے دوران ایک حفاظتی دیوارگرنے سے بجلی کا پول جھک گیا جس سے خطرہ ہے کہ پول کسی وقت گھروں پر گر سکتا ہے جس سے جانی ومالی نقصان کااندیشہ ہے بارہا متعلقہ سب ڈویثرن مطلع کرنے کے باوجود کئی دنوں سے پول کو سیدھاکرنے اور اہل علاقہ کو نقصان سے بچانے کی کوئی کوشش نہ کی گئی ہے اہلیان علاقہ نے آئیسکو اسلام آباد کے چیئرمین اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری سخت نوٹس لینے اور بجلی کے پول کو مرمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں