Hazrat Usman Ghani 23

حضرتِ عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کی سیرت وکردار فضلیت و شہادت کے حوالے سے منائے گی،،،

مری ناظم ایم ایس او مری کے شعبہ اطلاعات ونشریات مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن تحصیل مری کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایم ایس او مری کل بروز جمعتہ المبارک بمطابق 18 زوالحجہ حضرتِ عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کی سیرت وکردار فضلیت و شہادت کے حوالے سے منائے گی، مختلف مساجد میں دروسِ قرآن اور تربیتی نشستوں کا آغاز کر دیا ہے تحصیل بھر کے مساجد کی آئمہ وخطاباء حضرات کو بذریعہ خطوط اپیل کی گئی ہے کہ حضرت عثمانِ غنی ؓ کے حوالے سے جمعہ کا بیان کیا جائے تاکہ عوام حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی سیرت سے آگاہ ہو سکیں کیونکہ جب حقیقت سے آگاہی ہو گی سیرت وکرادر قرآن و سنت کی روشنی میں بیان ہو گا تو ہر مسلمان دوہرے دامادِ رسول،مظلومِ مدینہ ناشرِ قرآن حضرت عثمان غنی ؓ کو خراجِ تحسین پیش کرے گا جس سے فرقہ واریت نفرت بغض عثمان کا بدبودار منہ بند ہو گا ایم ایس او مری تمام آئمہ وخطاباء حضرات سے اپیل کرتی ہے اس عظیم عنوان پے گفتگو کو دینی مذہبی علمی فریضہ سمجھتے ہوئے ضرور قرآن و سنت کی روشنی میں بیان فرمائیں اور عید غدیر کی حقیقت بھی ضرور واضع فرمائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں