Tigerforce Day 16

ٹائیگرفورس ڈے جوش وخروش،،،

مری  ملک بھر کی طرح ملکہ کوہسار مری میں بھی ٹائیگرفورس ڈے جوش وخروش سے منایا گیا،ٹائیگرفورس مری سٹی نے ہیڈسہیل ظہراب عباسی کی قیادت میں وزیر اعظم عمران خان کے ویثرن گرین پاکستان کے مطابق پانچ ہزارسے زائد پودے لگاکر شجر کاری مہم کاباقاعدہ آغاز کیاشجرکاری مہم کے دوران ممبر پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ،اسسٹنٹ کمشنر مری،ڈی ایف اومری عامرسہیل ملک،اے ایس پی مری وقاص خان،ایڈمنسٹریٹر پی ایچ اے وقاص عباسی،ٹائیگر فور س کے رضاکاروں وقاص ایوب عباسی،سیدفیصل حسین شاہ،محمد جہانگیر خان،قمرعلی،ساحرہ مقیم،زرمینہ اور دیگر تمام رضاکاروں نے شرکت کی پودے پی آئی اے پارک کشمیر پوائنٹ،کشمیری محلہ فارسٹ 23 اور 24 اوردیگر مقامات پر لگائے گئے اس موقع پر ممبرپنجاب اسمبلی عابدہ راجہ،اسسٹنٹ کمشنر مری زاہدحسین اور ٹائیگرفورس مری کے ہیڈسہیل ظہراب عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات کسی بھی ملک کی ترقی اور صاف ماحول کی فراہمی کیلئے میں اہم کرداراداکرتے ہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان ملک کوسرسبز بنانے کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں ایسے میں عوام بھی اس کارخیر میں اپنا کرداراداکریں اور ملک کو گرین بنانے اور آنے والے نسلوں کو بہترین اور صاف ستھراماحول مہیاکرنے میں اپنا کردا رادا کرتے ہوئے ہر پاکستانی پانچ پودے لگائے درخت ہمیں اور ہماری آنے والی نسلوں کو قدرتی صاف ستھراماحول فراہم کرتے ہیں درخت لگائیں اور انکی حفاظت بھی کریں شجرکاری مہم کے اختتام پر وطن عزیز کی سلامتی،خوشحالی اور ترقی کیلئے خصوصی دعابھی کی گئی۔