Police Murree 9

سب انسپکٹر ظفرنے کرپشن کابازار گرم،،،

مری پولیس چوکی تریٹ مری کے انچارج سب انسپکٹر ظفرنے کرپشن کابازار گرم کررکھا ہے اہلیان علاقہ میں شدید اضطراب، انصاف کی فراہمی اور قانونی کاروائی کی غرض سے پولیس چوکی جانے والے سائلین اور شریف شہریوں کے ساتھ انچارج تریٹ پولیس چوکی انتہائی ہتک آمیز اورناروارویہ اختیار کرتا ہے سائلین سے بداخلاقی سے پیش آنا اورمال پانی نہ لگانے والوں کا کام ہی نہیں کرتا جس سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ اور انصاف نہ ملنے سے لوگوں میں سخت مایوسی پائی جارہی ہے جبکہ پولیس چوکی تریٹ کی حدود میں جرائم کی شرح میں بھی دن بدن اضاہ ہورہا ہے جبکہ سیاسی سماجی اثررسوخ رکھنے والوں چوکی جانے والے افراد سمیت عام شہر جو رشوت دینے کی استطاعت نہیں رکھتے ہیں ان کی بات تک سنناگوار ہ نہیں کر تا ایسے بھی اسکی بہت شکایات ہیں جبکہ ایسے افسران کی تعیناتی سے جرائم پیشہ افراد کو حوصلہ ملتا ہے ایسی کالی بھیڑیں محکمہ پولیس پر بدنماداغ ہیں منشیات فروشی سمیت تریٹ پولیس چوکی کی حدود میں جرائم میں اضافہ ہوتاجارہا ہے اہلیان علاقہ نے آر پی او، سی پی او راولپنڈی اور اے اے ایس پی مری سے فوری سخت نوٹس لینے،انکوائری کرنے اوراصلاح احوال کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں