Patriata Chairlift Resort 15

پتریاٹہ چیئرلفٹ ریزارٹ کو سیاحوں کیلئے کھول دیاگیا،،،،

مری پانچ ماہ کے طویل ترین لاک ڈاؤن کے بعد پتریاٹہ چیئرلفٹ ریزارٹ کو پیر کے دن سیاحوں کیلئے کھول دیاگیاسیر اہم ترین سیرگاہ کے کھلنے سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے،سیر کیلئے آنے والے سیاحوں کومکمل ایس اوپیز کے بعد ریزارٹ میں داخل کیاجاتا ہے جبکہ ٹکٹ کی قیمت بھی بڑھاکر800 روپے کردی گئی ہے پتریاٹہ چیئرلفٹ کھلتے ہی بڑی تعداد میں سیاح چیئرلفٹ میں بیٹھ کرنیومری کے سرسبز بلندوبالا کوہساروں، حسین اور دلکش مناظر سے لطف اندوز ہونے کیلئے پہنچ گئے ہیں پتریاٹہ چیئرلفٹ انتظامیہ ایس اوپیز کے تمام انتظامات کے تحت سیاحوں کو ریزارٹ میں داخل ہونے دے رہی ہے سکینگ،ماسک،سینٹائزرکے استعمال اور سماجی فاصلوں کو بھی یقینی بنایاجارہا ہے تاکہ مری آنے والے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو کورونا وائرس سے بچایاجاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں