Celebrating independence 40

ملکہ کوہسار مری جشن آذادی کی تقریبات قومی جذبے اور جوش وخروش سے منائی جائینگیں،،،

مری ملک بھر کی طرح ملکہ کوہسار مری میں جشن آذادی کی تقریبات قومی جذبے اور جوش وخروش سے منائی جائینگیں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مری واجد ملک کے مطابق 14 اگست کو نمازفجر کے بعد تمام مساجد میں ملی سلامتی واستحکام کے قرآن خوانی اور خصوصی دعائیں کی جائینگیں،تقریب پرچم کشائی دفتر اسسٹنٹ کمشنر مری میں 8 بجے شروع ہوگی،صبح 8 بجکر 89 منٹ پر سائرن بجائے جائینگے جس کے ساتھ ہی اسسٹنٹ کمشنر وایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی مری زاہدحسین پرچم کشائی کرینگے جسکے بعد تمام حاضرین ملکر قومی ترانہ پڑھیں گے جبکہ پولیس کاچاک وچوبنددستہ قومی پرچم کو سلامی دیگا،پرچم کشائی کے بعد تلاوت قرآن پاک ہوگی اور بحضور سرور کونین ﷺہدیہ نعت پیش کیاجائیگا،اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ایم سی مری قیام پاکستان اور جشن آذادی کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہارکرینگے اسکے بعد ملک کی سلامتی،خوشحالی کیلئے خصوصی دعاکی جائیگی جبکہ مری کی تمام سڑکوں پر جشن آذادی کے حوالے سے بینرز اور قومی پرچم وغیرہ لگائے جائینگے اورتمام سرکاری عمارتوں پر رنگ برنگی قمقوں سے سجایاجائیگا اور چراغاں بھی کیاجائیگا۔