Trees mountains 20

مری درخت پہاڑوں کا زیور ہیں ،،،

مری درخت پہاڑوں کا زیور ہیں یہاں کے قیمتی جنگلات سے ہی ملکہ کوہسار کی خوبصورتی ہے درخت لگائے اور ان کا خیال بھی رکھیں ان خیالات کا اظہارمری میں ٹری فار پاکستان مہم کے سلسلہ میں سینئر صوبائی وزیر پنجاب میاں محمود الرشید اور مشیر سیاحت پنجاب آصف محمود نے پی آئی اے پارک میں پودا لگا کر مری میں شجر کاری مہم کا افتتاح کرنے کے بعد شرکاری سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پنجاب کے مشیر سیاحت و چیئرمین پی ایچ اے پنجاب آصف محمود سے مری کی سیاحت کو کھولنے کے حوالے سے پوچھاگیا توانہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے این سی او سی کو سمری بھیج دی ہے امید ہے 14 اگست سے پہلے سیاحتی مقامات کو سیاحوں کیلے کھول دیا جائے گا، علاقائی صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے سوالات پر میاں محمودالرشید صوبائی وزیر ہاوسنگ نے کہا کہ نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم میں صحافیوں کیلئے کوٹہ مقرر کیا جائے گا،جنگلات کی بے دریغ کٹائی کے سوال پر صحافیوں اور عوام سے اپیل کی کہ اسکی نشاندہی کریں جس پر فوری عمل ہوگا اورٹمبرمافیاء کو نہیں چھوڑاجائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں