Raja Atiq Sarwar 28

راجہ عتیق سرور قبضہ مافیا کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے گھر پہنچ گئے

مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور مرحوم کے بھائی راجہ عتیق سرور پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ گزشتہ دنوں قبضہ مافیا کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے عباسی کالونی کے رہائشی ازران عباسی کی تیمارداری کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے مضروب اہل خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار ہر طرح سے تعاون کی یقین دہانی، لیگی رہنماؤں سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی
یاد رہے کہ تین ماہ ماہ قبل قبضہ مافیا گرداورحنیف اور اس کے بیٹوں نے اپنے اسلحے سے لیس ملازموں سے مکر ازران عباسی پر حملہ کیا اور ان کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس سے ازران کی ٹانگ بھی ٹوٹ گئی تھی
گرداورحنیف جو کہ پی ٹی آئی کے ایم این اے صداقت علی کا سسر بھی ہے، پہلے سرکاری محکمہ مال میں رہ کر خوب مال بنایا اور اب اپنے داماد کا اثر رسوخ استعمال کر کے غریب عوام کی زمینوں پر قبضے کر رہا ہے جس کی ایک جھلک یونین کونسل مسیاڑی ایکسپریس وے پر رہائشی علاقے میں کئی کنال پر مشتمل کثر المنزلہ کمرشل فلائٹس کی غیر قانونی تعمیرات نے علاقہ کی غیریب عوام کا جینا محال کیا ہوا ہے، اسی غیر قانونی تعمیرات اور راستے کی بندش کے حوالے سے جب اہل علاقہ نے احتجاج کیا تو گرداورحنیف نے اپنے اسلحے سے لیس اپنے ملازموں کے ذریعے حملہ کروایا، اس وقوعے میں تیز دار آلے کے وار سے ازران کی ٹانگ بھی ٹوٹ گئ
اہل علاقہ کے شدید احتجاج پر ایف آئی آر تو درج کر لی گئی لیکن تین ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ملزمان سرِعام دندناتے پھر رہے ہیں انتظامیہ بھی قبضہ مافیا کے سامنے بے بس دکھائی دے رہی ہے
اہل علاقہ نے لیگی رہنما سے انصاف دلوانے کا مطالبہ کیا جس پر راجہ عتیق سرور نے مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر سابق وائس چیئرمین مسلم لیگ ن مری سٹی سہیل بیگ، اسد اقبال ایڈووکیٹ، راشد گلفراز عباسی کے علاوہ لیگی کارکنان اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں