MurreeArtsCouncil 21

کشمیری شہیدوں کا خون رنگ لائے گا،،،

کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری شہیدوں کا خون رنگ لائے گا اور کشمیر بھارتی چنگل سے آزاد ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مہمانِ خصوصی معروف سیاسی،سماجی شخصیت اور ممتاز عالم دین قاری سیف اللہ سیفی نے مری آرٹس کونسل کے زیر اہتمام کشمیریوں کے یومِ استحصال کے موقع پر نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کے ظالمانہ تشدد اور بربریت پر مبنی دستاویزی فلم اور تصویری نمائش کے اختتام پر اپنے خطاب میں کیا۔دیگر نمایاں شخصیات میں راجہ شہزاد رشید عباسی رہنما پی ٹی آئی، راجہ اکمل نواز وائس پریزیڈنٹ کینٹ بورڈ مری، حمزہ علی خان انچارج ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 اور ان کی ٹیم انوار عباسی، قمر عباسی،عامر، سہیل عباسی پی ٹی آئی، امجد بٹ، سول ڈیفنس کے اہلکاران، میڈیا کے احباب کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور مری آرٹس کونسل کو یہ تقاریب منعقد کرنے پر مبارک باد دی۔ محمد شکور ڈپٹی ڈائریکٹر مری آرٹس کونسل نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ ہمارا تعاون ہر محاذ پر جاری رہے گا اور ہم تحریک آزادی کشمیر کےمتوالوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں