Raja Abdul Rehman Advocate, President of Murree Bar 33

کشمیریوں کے خلاف بھا رت کی غاصبانہ کاروائیوں کی بھرپور مذمت، صدر راجہ عبدالرحمن ایڈووکیٹ

مری بار ایسوسی ایشن کا ایک اجلاس مری بار کے صدر راجہ عبدالرحمن ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں بار کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں میں نہتے کشمیریوں کے خلاف بھا رت کی غاصبانہکاروائیوں کی بھرپور مذمت کی گئی گی اور کشمیر میں فوج کے ذریعے مظلوم کشمیریوں کو ایک سال سے محصور رکھنے کے بزدلانہ اقدام کی بھی بھر پور مذ۔مت کرتے ہوئے جموں کشمیر میں بھارتی فوج کے جبری تسلط کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔ اس موقع پر وکلاء نے یوم استحصال کشمیر مناتے ہوئے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں اور احاطہ کچہری میں سیاہ جھنڈے لہرائے گئے اور احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔ اس موقع پر ذوالفقار آمین عباسی ایذڈووکیٹ، نذیر عباسی ایڈووکیٹ، سردار مسعود ایڈووکیٹ، چوہدری خالد ایڈووکیٹ،سردار مسعود آکاش ایڈووکیٹ،شبیر محمود ملک ایڈووکیٹ،جلیل اختر عباسی ایڈووکیٹ،راجہ اشتیاق ایڈووکیٹ، امتیاز عباسی ایڈووکیٹ،فخر عباسی ایڈووکیٹ، ناصر عباسی ایڈووکیٹ، راجہ ناصر ایڈووکیٹ، وسیم الدین عباسی ایڈووکیٹ، گل آفتاب عباسی ایڈووکیٹ، بلال الماس عباسی ایڈووکیٹ،عامر اقبال عباسی ایڈووکیٹ، سردار یاسر ایڈووکیٹ، راجہ بلال ایڈووکیٹ، آسیہ عرفان عباسی ایڈڈوکیٹ، افشاں عادل ایڈووکیٹ، انوار اشراق عباسی ایڈووکیٹ، انعام عباسی ایڈووکیٹ،ماجد نور راجہ ایڈووکیٹ،فرقان شبیر ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں