Kohsar University Murree 22

کوہسار یونیورسٹی مری کے باقاعدہ آغاز کا نوٹیفیکیشن جاری،،،

               مری پنجاب حکومت نے کوہسار یونیورسٹی مری کے باقاعدہ آغاز کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب ہاؤس مری، ریسورس سینٹر مری، گورنمنٹ ڈگری کالج جھیکاگلی،گورنمنٹ کالج برائے خواتین مری جبکہ مری بروری کی 86 کنال اراضی اپنے تمام فوائد کے ساتھ کوہسار یونیورسٹی مری کے نام منتقل کردی گئی ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی،یونیورسٹی دیگر روائتی مضامین کے ساتھ ساتھ سیاحت اور ہاسپیٹیلیٹی مینجمنٹ پر فوکس کرے گی ممبرقومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے میڈیاکوبتایا کہ پنجاب ہاؤس مری کو بطور ٹورازم کمپلیکس برائے یونیورسٹی بنایا جائیگا جو ہاسپٹیلیٹی کے شعبے کے زیر انتظام کا م کریگا اور طلبہ و طالبات کیلئے پریکٹیکل علم کا ذریعہ بنے گا، وزیراعظم عمران خان کے وژن اوراعلان کے مطابق ملک میں موجود سرکاری عمارات کا عوامی مفاد میں استعمال کیا جا رہا ہے اور پنجاب ہاؤس مری اسکی ایک بڑی مثال بنے گا ماضی میں یہ عمارات اشرفیہ کے زیر استعمال رہتی تھیں اور اس پر کروڑوں کے اخراجات عوام کے پیسے سے کئے جاتے تھے اب یہ عمارات خالصتاً عوامی مفاد کیلئے استعمال ہورہی ہیں اور انکی آمدنی سرکاری خزانے میں جمع ہو رہی ہے ممبرقومی اسمبلی نے بتایا کہ ریسورس سینٹر مری یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک اور وائس چانسلر آفس کے علاوہ سمارٹ لائبریری کے طور پر استعمال ہوگا،کوہسار یونیورسٹی مری کے ملحقہ علاقوں، گلیات، ہزارہ ایبٹ آباد کے علاوہ آزاد کشمیر کے طلباء وطلبات کو بہت فائدہ ہوگااوریہاں کے ہونہار طلباء وطالبات کواعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے دوسرے شہروں میں جانے کے بجائے مری میں یہ سہولت میسر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں