Ghulam Murtaza Sati 43

عباسی کالونی مری عید کے دوسرے دن متاثرہ افراد کے پاس پہنچ گئے۔غلام مرتضی ستی

مری(عتیق عباسی) سابق رکن قومی اسمبلی رہنما تحریک انصاف غلام مرتضی ستی عباسی کالونی مری عید کے دوسرے دن متاثرہ افراد کے پاس پہنچ گئے۔ انھوں نے عباسی کالونی کے واقع کو دل خراش واقعہ قرار دیتے ہوۓ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر مری کے لوگوں کو عباسی کالونی کے متاثرین سے ملنے کا کہا۔ مری کے علاقے میں قائم عباسی کالونی کے 86 گھرانوں کے
محصورین سے ملنے پہنچے تھے اور اپنی ہی جماعت کے ممبر قومی اسمبلی اور انکے عزیزوں جن پر الزام ہے کہ انھوں نے چند دن قبل مری کے لوگوں سے بلخصوص حلقہ کی عوام سے اپنی ہی جماعت کے رکن قومی اسمبلی اور انکے قریبی عزیزوں کے ظلم و بربریت کا نشانہ بننے والے عباسی کالونی کے افراد نے ان سے مدد کی اپیل کی تھی۔ غلام مرتضی ستی نے کہا کہ اسلیئے میں نے عباسی کالونی مری پہنچ کر دیکھا اور لوگوں نے مجھے بتایا کہ جنگل کی زمین پر جو کوٹھی بنائی گئی ہے اس میں پنجاب سے غنڈے لا کر بٹھائے ہوئے ہیں جو ان 86 محصور گھرانوں کی خواتین پر آوازیں کستے اور فحش اشارے کرتے ہیں تا کہ یہ لوگ تنگ آ کر یہ جگہ چھوڑ دیں اور ان کے مذموم مقاصد کی راہ میں جو تھوڑی بہت رکاوٹ رہ گئی ہے وہ بھی دور ہو جائے. لوگوں پر دھڑا دھڑ بے بنیاد مقدمے قائم کئے جا رہے ہیں حکومتی مشینری کے افسران سہمے ہوئے ہیں وہ اپنے دفتروں میں ان کی دادرسی تو کجا ان کو بیٹھنے کیلئے کرسی تک دینے کو تیار نہیں.
بدنام زمانہ عباسی کالونی کے گٹر اور سیورج کا پانی مقامی آبادی کے ان گھروں کی طرف موڑ دیا گیا ہے جو اپنی موروثی جائیدادیں کوڑیوں کے دام اس مافیا کے حوالے کرنے کو تیار نہیں ہیں خواتین و حضرات نے روتے ہوئے باقول غلام مرتضی ستی بتایا کہ مجھے سامنے ہی جنگل کی زمین پر بنی کوٹھی کی چھت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی بھی ایم این اے اور اس کے سگے چچا جو اس کے قریبی عزیز وہاں اپنے غنڈوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے موجود ہیں.غلام مرتضی ستی نے کہا کہ میری مری کے لوگوں سے درخواست ہے کہ آپ جس مرضی جماعت سے وابستہ ہوں جماعت اہم نہیں انسانیت اہم ہے ان روتی بین کرتی ماؤں بہنوں سے جا کر ضرور ملیں ان کے دکھ سنیں اور اگر ضمیر کہے تو ان کی مدد بھی کریں۔غلام مرتضی ستی نے کہا کہ میں نے جو کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھا اسے وزیراعظم پاکستان عمران خان تک ضرور پہنچاؤں گا.اور میری سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے بھی اپیل ہے کہ مظلوم خاندانوں کو انصاف مہیا کرنے کیلئے سوموٹو ایکشن لیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں