DIG Motorway Wisal Fakhr Sultan Raja 21

روڈحادث کی روک تھام،،،

مری ڈی آئی جی موٹروے وصال فخرسلطان راجہ نے کہاھے کہ روڈحادث کی روک تھام اورموٹروےپرسفرکرنے والے افراد کی زندگیوں کومحفوظ بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کیئے جارھے ہیں اس سلسلہ میں آئی جی موٹروے کی خصوصی ہدایت پر عوام میں شعوراجاگرکرنے کیلئے خصوصی آگاہی مہم بھی شروع کی جارھی ھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید کے دوسرے روز
اسلام آباد مری ایکسپریس پرمسیاڑی کے مقام پر موٹروے پولیس کی جانب سے روڈسیفٹی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کیاتقریب میں موٹرسائیکل سوارافرادمیں سینکڑوں فری ہیلمٹ بھی تقسیم کیئے گئے تقریب میں روڈسیفٹی آگاہی مہم کے سلسلہ میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے اورخصوصی لکچردیا گیا اس موقع پر ڈی آئی جی موٹر وے پولیس فخر سلطان راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روڈپر سفردوران اکثرموٹرسائیکل حادثات میں حفاظتی اقدامات مکمل نہ ھونے اورہیلمنٹ نہ پہننے کے باعث کئی قیمتی جانیں موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں اس لیئے روڈپرسفرکے دوران موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کے استعمال کو ہرصورت یقینی بنائیں جہاں ہیلمٹ کےاستعمال نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی اورجرمانے کیئے جارھے ہیں وہاں اس حوالے خصوصی آگاہی مہم بھی جاری ھے جبکہ اس سلسلہ میں فری ہیلمٹ بھی تقسیم کیئے جارھے ہیں تاکہ روڈپرسفرکے دوران حادثات کی روک تھام کو زیادہ سے زیادہ ممکن بنایا جاسکے اور حادثات سے انسانی جانوں کو محفوظ بنایاجائے وصال فخرسلطان راجہ کاکہناتھاکہ اسلام آباد مری ایکسپریس( IMDC) پر سفر کو مزید محفوظ بنانے کے لیے تمام غیر قانونی یو ٹرن کو فوری طور پر ختم کیا جارہا ہے اور جہاں پر عوام کی سہولت کے لئے مزید یو ٹرن کی ضرورت ہو گی اسکے لیے این ایچ اے کو ڈیزائن کے مطابق یو ٹرن تعمیر کرنے کی درخواست کی جائے گی تاکہ ایکسپریس وے کا سفر مزید محفوظ بن سکے اس موقع پر ایس پی موٹروے پولیس فرخ رضا شاہ، ڈی ایس پی موٹروے پولیس محمد طیب نذیر، اے ایس پی مری وقاص خان اور موٹر وے پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے پروگرام کے آخر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےڈی آئی جی موٹروے وصال فخرسلطان راجہ نے کہا مری سے خصوصی لگاؤ ہے لیکن یہاں پر سمٹ کے پہاڑ بڑی تیزی سے جاری ہے بلندوبالا عمارتیں تعمیر کی باعث مری کی خوبصورتی ختم ہوگئیں ہیں،،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں